اسلام آباد ۔ 05اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے ترجمان و معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ہر سطح پر ان کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، بھارتی فوج کنٹرول لائن پر بے گناہ شہریوں پر ممنوعہ کلسٹر ہتھیار استعمال کر رہی ہے جس کا اقوام متحدہ و دیگر عالمی طاقتوں کو نوٹس لینا چاہیے، وہ …
وزیر اعظم کے ترجمان و معاون خصوصی ندیم افضل چن کی اے پی پی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے ترجمان و معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ہر سطح پر ان کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، بھارتی فوج کنٹرول لائن پر بے گناہ شہریوں پر ممنوعہ کلسٹر ہتھیار استعمال کر رہی ہے جس کا اقوام متحدہ و دیگر عالمی طاقتوں کو نوٹس لینا چاہیے، وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی جدو جہد آزادی رنگ لائے گی۔ پیر کو اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی فوج بے گناہ شہریوں پر ممنوعہ کلسٹر بم استعمال کررہا ہے جس کا اقوام متحدہ و دیگر عالمی طاقتوں کو نوٹس لینا چاہیے ۔او آئی سی کا بھارتی مظالم کے خلاف مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی دنیا بھر کے لئے پیغام ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی برادری کو فوری اور موثر کردار ادا کرنا چاہئے۔ او آئی سی کا مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کی ایک اور شکست ہے جس نے ایک بار پھر دنیا کو کشمیریوں کے قانونی اور جمہوری حق کی طرف متوجہ کیا ہے۔








