اقتدار آنے والی پاکستا ن تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے ترسیلات زر ، برآمدات میں اضافہ اور معیشت کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا شروع کردی ہے۔ انہوں نے نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افراط زر 10.9 فیصد سے کم ہو کر6.1 فیصد ہو گیاہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل ( این ) کی حکومت کے دوران افراط زر کی شرح 10.9 فیصد تھی جبکہ پی ٹی آئی حکومت کی قیادت اور اس کی ٹیم کی کوششوں سے افراط زر کی شرح میں کمی آئی ہے جو کہ اب 10.9 فیصد سے کم ہو کر 6.1 فیصد ہوگئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ محصولات کی وصولی میں بہتری کے لئے متعلقہ محکمہ کو کئی طرح کے اعداو شمار تک رسائی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ دو مرتبہ سفر کرتے ہیں یا دوسرے ملک میں تین بار سفر کرتے ہیں ان افراد کی نشاندہی کرنے والا نظام بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر شخص نے ہزاروں روپے مالیتی موبائل استعمال کیا ہے تو ہم ایک نظام کے ذریعہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔وزیراعظم کے خصوصی معاون نے کہا کہ عوام کو اگلے چند مہینوں میں ملک میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔ افتخار درانی نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی معیشت اس سال کے وسط میں ثمرات دینا شروع کردے گی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سفر کو شروع ہوئے صرف چند مہینے ہی ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ا بھی ساڑھے چارسال باقی ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ اس ملک کے لوگ جلد ہی ہماری حکومت کے تیزی سے ملنے والے ثمرات سے مستفید ہوں گے ۔