اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے تمام اہل وطن کو عید الفطر مبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ اس عید پہ ضروری ہے کہ کرونا کی وبا سے بچنے کے لیے اپنے سماجی رابطوں میں احتیاط کریں اور اپنی عید گھروں میں گزاریں-
یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں کہی۔