اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ مصر پاکستان سے سیمنٹ اور سرجیکل آلات درآمد کرسکتا ہے، دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا حجم کم ہے جس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مصر کے تجارتی وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس نے احمد انتر کی …
وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود کی مصر کے تجارتی وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ مصر پاکستان سے سیمنٹ اور سرجیکل آلات درآمد کرسکتا ہے، دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا حجم کم ہے جس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مصر کے تجارتی وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس نے احمد انتر کی سربراہی میں وزارت تجارت کا دورہ کیا۔ پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر احمد فدیل بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا اور وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مصر کے بہت اچھے تعلقات ہیں، دونوں کی دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا حجم کم ہے جس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستانی سرجیکل آلات بھی بڑی تعداد میں برآمد ہوتے ہیں۔ مصر پاکستان سے سیمنٹ اور سرجیکل آلات درآمد کرسکتا ہے ۔ ملاقات میں وفد نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں وفد کے سربراہ احمد انتر نے کہا کہ جوائنٹ بزنس کونسل کے قیام سے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔








