اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ملک میں جنگلی حیات سے متعلق پہلی قومی پالیسی کا مسودہ جلد منظوری کےلئے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ وہ پیر کو یہاں پارلمینٹ ہاﺅس میں کلائمیٹ چینج کاکس کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس کی صدارت چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر شیری رحمان کر …
وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کلائمیٹ چینج کاکس کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ملک میں جنگلی حیات سے متعلق پہلی قومی پالیسی کا مسودہ جلد منظوری کےلئے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ وہ پیر کو یہاں پارلمینٹ ہاﺅس میں کلائمیٹ چینج کاکس کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس کی صدارت چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر شیری رحمان کر رہی تھیں۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل کے حل کےلئے پرعزم ہے، خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی کا منصوبہ کامیاب رہا ہے، اب اسے قومی سطح پر شروع کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کلائمیٹ چینج کاکس کی چیئرپرسن شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثر رہا ہے، کلائمیٹ کاکس موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل کے حل کےلئے سفارشات و تجاویز مرتب کرے گا۔








