اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ اللہ تعالی عثمان بزدارکو صحت کاملہ عطا فرمائیں۔ انہوں نےعوام سے اپیل ہے کہ حکومتی ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے خود کو اور دوسروں کو کورونا وبا سے محفوظ رکھیں۔