وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں محمد عثمان ڈار کا پریس کانفرنس سے خطاب

153

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پبلک آفس ہولڈر ہر شخص کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں، وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں اداروں سے سیاسی مداخلت کو ختم کر دیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ نیب اب مکمل طور پر ایک آزاد اور خود مختار ادارہ نظر آ رہا ہے ۔گزشتہ دس سال کے دوران ملک کے قرضوں میں 24 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا اور ہمارے قرضے 6 ہزار ارب روپے سے 30 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے، وزیر اعظم عمران خان کا اس سلسلے میں ہائی پاورڈ کمیشن کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے ،ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے پہلے 60 سال کے دوران لیے گئے چھ ہزار ارب روپے کے قرضے سے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے جن میں ڈیمز بھی شامل ہیں، گزشتہ دس سالوں کے دوران قرضہ 24 ہزار ارب روپے بڑھا لیکن بنیادی ڈھانچے کا کوئی بھی بڑا منصوبہ مکمل نہ کیا جاسکا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔