وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری کی ”اے پی پی” سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ غیر قانونی انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ ''اے پی پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ بیورو آف امیگریشن کے ٹاپ 4 پروٹیکٹر فارغ کر دیئے ہیں، غریب لوگوں کو بہتر روزگار کا جھانسہ …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ غیر قانونی انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ بیورو آف امیگریشن کے ٹاپ 4 پروٹیکٹر فارغ کر دیئے ہیں، غریب لوگوں کو بہتر روزگار کا جھانسہ دے کر غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کرانے کے عمل کی روک تھام کیلئے وزارت داخلہ اور دوسری ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ایسا میکنزم تشکیل دیں گے کہ انسانی سمگلروں کو قانونی گرفت میں لایا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے ایران کا بارڈر کراس کرکے ترکی اور پھر وہاں سے یورپ جانے کی کوشش میں ہزاروں پاکستانی گرفتار ہو جاتے ہیں۔