وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات

139
APP05-07 ISLAMABAD: February 07 - Special Assistant to the Prime Minister on Foreign Affairs Syed Tariq Fatemi in a meeting with the Ambassador of Romania, H.E. Nicolae Gola. APP photo by Saeed-ul-Mulk

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات
اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے، طارق فاطمی

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میںدو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے رومانیہ کے سفیر نیکولائی گوئیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے خیر سگالی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے دو طرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔طارق فاطمی نے رومانیہ کے سفیر کو سیکورٹی، انسداد دہشت گردی کے شعبوں ،اقتصادی ترقی اور جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے میں پاکستان کی کامیابیوں کے بارے میں بریف کیا۔ رومانیہ کے سفیر نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ انکا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اقتصادی،تجارتی اور سرمایہ کے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔