وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کی قوم سے عید کی تعطیلات کے دوران سیاحتی مقامات کا دورہ نہ کرنے کی اپیل

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے قوم سے اپیل کی ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران سیاحتی مقامات کا دورہ نہ کریں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ جذبہ ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں اور کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے قوم سے اپیل کی ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران سیاحتی مقامات کا دورہ نہ کریں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ جذبہ ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں اور کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے سماجی دوری اور دیگر حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ اپنی حفاظت کےلئے احتیاطی تد ابیر اختیار کریں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سیاحتی شعبہ کو سب سے آخر میں کھولا جانا چاہیے کیونکہ کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں سیاحتی مقامات پر لوگوں کی آمد محدود کر دی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کورونا سے بہت متاثر ہوئے اور حکومت عید کے بعد ان کے جائز ایشوز کو حل کرے گی۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا کے خلاف عالمی معیار کی تحقیقات ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خا ن ملک سے کرپشن کے مکمل خاتمہ کے لئے پر عزم ہیں۔

مزید خبریں