اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت ایمرجنسی کرونا وائرس کی کور کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہفتہ کو منعقد ہوا ۔ترجمان وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام ،این ڈی ایم اے ،پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین صحت …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت ایمرجنسی کرونا وائرس کی کور کمیٹی کا جائزہ اجلاس،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت ایمرجنسی کرونا وائرس کی کور کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہفتہ کو منعقد ہوا ۔ترجمان وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام ،این ڈی ایم اے ،پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین صحت نے شرکت کی اور کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں تمام متعلقہ شعبوں کو چین سے پیر 3 فروری کو شروع ہو نے والے پروازوں کے سلسلے کی پہلی پرواز کے مسافروں کی مکمّل سکریننگ کے فول پروف انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سکریننگ کو یقینی بنانے کیلئے عملے کی تعداد دس گنا بڑھائی جائے گی۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاو کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ ملک کے تمام داخلی راستوں پر مسافروں کی سکریننگ اور ممکنہ مریضوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔








