سیالکوٹ۔9نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے صوبائی وزیر کے ہمراہ اقبال منزل میں علامہ اقبال کے 143 ویں یوم پیدائش پر کیک کاٹا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی جائے ولادت اقبال منزل واقع محلہ چوڑی گراں میں معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور صوبائی وزیر چوہدری اخلاق نے علامہ اقبال کے 143 ویں …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے علامہ اقبال کے 143 ویں یوم پیدائش پر کیک کاٹا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

مزید خبریں
سیالکوٹ۔9نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے صوبائی وزیر کے ہمراہ اقبال منزل میں علامہ اقبال کے 143 ویں یوم پیدائش پر کیک کاٹا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی جائے ولادت اقبال منزل واقع محلہ چوڑی گراں میں معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور صوبائی وزیر چوہدری اخلاق نے علامہ اقبال کے 143 ویں یوم پیدائش کا کیک کاٹا،اس موقع پر ڈی سی ذیشان جاوید اور ڈی پی او حسن اسد علوی کے ساتھ ضلعی افسران اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی، عثمان ڈار نے اقبال منزل میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو علامہ اقبال کا 143 واں یوم ولادت مبارک ہو ہمیں خوشی ہے کہ آج ہم اقبال کی جائے پیدائش کے تاریخی مقام پر کھڑے ہیں، اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا اور ہمارے بزرگوں نے جدوجہد کے بعد پاکستان حاصل کیاپاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست کا نام ہے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ میرے لیڈر عمران خان اس وقت اقبال کے خواب کے مطابق مدینہ کی ریاست بنا رہے ہیں شہر اقبال میں بہت جلد بڑے منصوبے شروع ہونگے۔







