اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی افشاں صنم کیخلاف جھوٹی ایف آئی آرکے اخراج پر آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز ،ایڈیشنل آئی جی انعام غنی کی کوششوں کو سراہا ہے ۔ 19سالہ برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی افشاں نے لاہور کے رہائشی سیﺅل سٹیو سے پسند کی شادی کی جس پر اس …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کی برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کیخلاف جھوٹی ایف آئی آرکے اخراج پر آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی افشاں صنم کیخلاف جھوٹی ایف آئی آرکے اخراج پر آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز ،ایڈیشنل آئی جی انعام غنی کی کوششوں کو سراہا ہے ۔ 19سالہ برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی افشاں نے لاہور کے رہائشی سیﺅل سٹیو سے پسند کی شادی کی جس پر اس کے والدین ناراض تھے اور اس سلسلہ میں انہوں نے میرپور آزاد کشمیر میں دلہن کے خاوند کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرا دی ۔اس حوالے سے ممبر برٹش پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری سے رابطہ کیا اور دلہا دلہن کو پولیس کی جانب سے حراساں کیے جانے کی شکایت کی ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے یہ معاملہ پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام سے اٹھایا تو تحقیقات پر پتہ چلا کہ لڑکی نے اپنی پسند کی شادی کی جس کا نکاح نامہ بھی موجود ہے اس پر آزاد کشمیر پولیس سے رابطہ کر کے انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا جس پر پولیس نے افشاں کے خاوند کیخلاف درج ایف آئی آر کو خارج کر دیا ہے اور دلہا دلہن کی مکمل سکیورٹی کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ برٹش ایم پی ناز شاہ نے معاملہ حل کرانے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کا شکریہ ادا کیا ہے۔








