اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل نے جمعے کو ابوجا میں نائیجیریا کے وزیر خارجہ یوسف میتاما تگر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس دوران اقتصادی تعاون بڑھانے، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے نائیجیریا اور پاکستان کے تعلقات …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا احسان افضل کی ابوجا میں نائیجیرین وزیر خارجہ یوسف میتاما تگر سے ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل نے جمعے کو ابوجا میں نائیجیریا کے وزیر خارجہ یوسف میتاما تگر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس دوران اقتصادی تعاون بڑھانے، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے نائیجیریا اور پاکستان کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے مضبوط سیاسی عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں نائیجیریا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) کو حتمی شکل دینے اور دستخط کرنے کا معاہدہ اور تکنیکی ٹیموں کو کم سے کم وقت میں مسائل ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ اس کے علاوہ پاکستانی تاجروں، سرمایہ کاروں اور نائیجیریا جانے والے سیاحوں کے لیے ویزے کے اجرا میں آسانی اور پاکستان آنے والے نائجیرین شہریوں کے لیے باہمی سہولت کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔
دونوں فریقوں نے توانائی، زراعت، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور حلال تجارت سمیت اہم شعبوں میں تجارت بڑھانے اور کثیرالجہتی فورمز میں ایک دوسرے کی حمایت کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔دونوں ممالک نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ بات چیت مستقبل قریب میں ٹھوس اقتصادی فوائد اور عوام سے عوام کے روابط کو بڑھانے کا باعث بنے گی۔








