وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا اٹک میں قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق اٹک میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فی الحال اٹک میں 1073 مریضوں کا انتظام موجود ہے لیکن میری کوشش ہے کہ ضلعی انظامیہ کے ساتھ مل کر اسے بڑھایا جائے اور بہترین سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ موجودہ وسائل کے بہترین استعمال پر ڈی پی او، ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم داد کے مستحق ہیں۔