وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کی اوورسیز پاکستانیوں میں ایسٹ ڈکلیئریشن اسکیم بارے پائے جانے والے ابہام کے حوالے سے وضاحت

109
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں میں ایسٹ ڈکلیئریشن اسکیم کے حوالے سے پائی جانے والی کنفیوژن کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ ایسٹ ڈکلیئریشن اسکیم اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بہت لمیٹڈ ہے، زیادہ اوورسیز پاکستانی اس میں نہیں آئیں گے۔ سوشل ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسے اوورسیز پاکستانی جنہوں نے 183دن سے زیادہ یہاں قیام کیاہو وہ یہاں ٹیکس فائلر بھی بنتے ہیں اور ایسٹ ڈکلیریشن فارم بھی فل کرسکتے ہیں، انہیں اپنی آمدنی اور اثاثہ جات ظاہر کرنا ہوں گے تاہم اگر کوئی 183دن سے کم یہاں قیام کرتا ہے اور بیرون ملک مقیم ہے، اگر انہوں نے اس دوران پاکستان میں کوئی بزنس کیا ہے اور اس سے آمدن حاصل کی ہے یا کوئی جائیداد خریدی ہے تو اس صورت میں وہ اپنی انکم ڈکلیر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پاکستانی جو بیرون ممالک رہائش پذیر ہیں اور پاکستان میں بزنس کیا اور اس پر ٹیکس نہیں دیا تو وہ 6 سال پرانی آمدن اور جائیداد پر ٹیکس ادا کریں گے۔