وزیر اعظم کے معاون خصوصی ظفر اللہ خان سے انجمن تاجران پاکستان کے صدر محمد اجمل بلوچ اور دیگر تاجر رہنماﺅں کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ظفر اللہ خان سے انجمن تاجران پاکستان کے صدر محمد اجمل بلوچ، جنرل سیکٹری ساجد عباسی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے دیگر تاجر رہنماﺅں نے ملاقات کی ۔جمعرات کو وزارت قانون میں ہونے والی ملاقات میں قانون کرایہ داری ترمیمی بل 2014 کو زیر بحث لایا گیا۔ …

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ظفر اللہ خان سے انجمن تاجران پاکستان کے صدر محمد اجمل بلوچ، جنرل سیکٹری ساجد عباسی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے دیگر تاجر رہنماﺅں نے ملاقات کی ۔جمعرات کو وزارت قانون میں ہونے والی ملاقات میں قانون کرایہ داری ترمیمی بل 2014 کو زیر بحث لایا گیا۔ جمعرات کو وزارت قانون کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلز کے مطابق ۔ قانونی کرایہ داری ترمیمی بل 2014 کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالمنان کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔ قانونی کرایہ داری ترمیمی بل 2014 میں کرایہ دار اور مالک مکان کے معمولات کو مزید شفاف بنانے کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

Leave a Reply