اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے ہمراہ ”نو ماسک نو سروس“ مہم تیز کردی ہے۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق عثمان ڈار نے شہریوں کو گھر باہر نکلتے ماسک کا استعمال لازمی قراردینے کی ہدایت کی ہے۔”نو ماسک نو سروس“ مہم میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر بھی عثمان ڈار کے ہمراہ تھے۔ مہم …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے ہمراہ ”نو ماسک نو سروس“ مہم تیز کردی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے ہمراہ ”نو ماسک نو سروس“ مہم تیز کردی ہے۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق عثمان ڈار نے شہریوں کو گھر باہر نکلتے ماسک کا استعمال لازمی قراردینے کی ہدایت کی ہے۔”نو ماسک نو سروس“ مہم میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر بھی عثمان ڈار کے ہمراہ تھے۔ مہم کا مقصد شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانا اور بیماری کو پھیلنے سے روکنا ہے۔ مہم کے دوران عثمان ڈار نے آج بھی شہریون میں ہزاروں ماسک تقسیم کئے۔ ٹائیگر فورس کے ہمراہ ”نو ماسک نو سروس“ مہم کے حوالے سے رنگپورہ چوک سیالکوٹ میںماسک تقسیم کئے گئے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کورونا کی وبائی صورتحال میں ماسک ہی مرض کو پھیلنے سے روک سکتا ہے، شہری اپنی پیاری اور قیمتوں جانوں کو بچائیں اور ماسک لگائیں، انہوں نے کہا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس اب ”نوماسک نو سروس“ فارمولے پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی۔








