وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل سے جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک سے ملاقات

144
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل سے جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے یہاں ملاقات کی۔ملاقات میں افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر شہباز گل نے جرمن سفیر کو وزیراعظم عمران خان کے وژن سے متعلق آگاہ کیا۔

ملاقات میں حکومت پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور الیٹرانک ووٹنگ مشین پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے طریقہ کار پر بھی گفتگو ہوئی،ڈاکٹر شہباز گل نے جرمن سفیر کو احتساب کے عمل اور گڈگورنس سے متعلق بھی آگاہ کیا،جرمن سفیر نے وزیر اعظم کے وژن، اور خطے میں قیام امن کی حکومتی کوششوں کو سراہا۔

جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک ملاقات کے لئے تشریف لائے۔ افغانستان کی صورتحال، وزیراعظم عمران خان کے وژن پر جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس، ووٹنگ مشین، سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے طریقہ کار اور دوسرے اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ احتساب اور گڈگورنس کے موضوعات بھی زیر بحث رہے۔