اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہم نے مزدوروں کی گرانٹس میں اضافہ کر دیا ہے ۔پیر کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم کے اپنے کارکنوں کوسہولت فراہم کرنے کے وژن کے …
وزیر اعظم کے وژن کے مطابق مزدوروں کی گرانٹس میں اضافہ کر دیا گیا ہے، زلفی بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہم نے مزدوروں کی گرانٹس میں اضافہ کر دیا ہے ۔پیر کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم کے اپنے کارکنوں کوسہولت فراہم کرنے کے وژن کے مطابق ، ہم نے ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت مزدوروںکے لئے گرانٹ میں اضافہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی کارکن کے لئے بیٹی کی شادی کے لئے میرج گرانٹ ایک لاکھ سے بڑھا کر دو لاکھ کر د گئی ہے جبکہ ڈیتھ گرانٹ کو بھی 5لاکھ روپے سے بڑھا کر 6لاکھ روپے کرد یا گیا ہے۔







