وزیر اعظم کے گرین پاکستان پروگرام پر وفاق اور صوبوں کے اشتراک سے عملدرآمد تیزی کے ساتھ جاری ہےں، وزارت موسمیاتی تبدیلی

82
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے گرین پاکستان پروگرام پر وفاق اور صوبوں کے اشتراک سے عملدرآمد تیزی کے ساتھ جاری ہے ، یہ پروگرام جنگلات کی بحالی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے شروع کیاگیا ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق 2015ءمیں ماحولیات سے متعلق عالمی کانفرنس پیرس کوپ میں کرائی گئی یقین دہانی کی روشنی میں وزیر اعظم نے جنگلات کی بحالی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے وفاقی سطح پر پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ گرین پاکستان پروگرام وفاق اور صوبوں کے مساوی حصے کی بنیاد پر شروع کیا گیا جسے تمام وفاقی اکائیوں کی مکمل حمایت کے ساتھ نافذ کیا جا رہاہے۔