وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی جاری

203
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (بی ٹیوٹا) کے امور سے متعلق اجلاس

کوئٹہ۔ 14 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مختلف علاقوں میں تعینات مجسٹریٹ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں

، حکام کے مطابق جمعرات کو بھی کوئٹہ کے مختلف مقامات پر مجسٹریٹس نے گوشت اور اشیائے خوردونوش کی دکانات کا معائنہ کیا اور قیمتوں کا جائزہ لیا عوامی شکایات پر مجسٹریٹ خریداری کے دوران ان دکانات پر مسلسل کھڑے رہے،

اس دوران عوام کی بڑی تعداد نے سرکاری طے شدہ نرخوں پر خریداری کی، حکام کے مطابق مجسٹریٹس کی موجودگی میں صرف ایک دکان پر تیس سے زائد افراد نے سرکاری نرخوں پر گوشت کی خریداری کی اور حکومتی اقدامات کا اطمینان کا اظہار کیا،

ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اور عمومی حالات میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔