ملتان سلطانز نے 147 رنز کا ہدف9 گیندوں حاصل کرکے نہ صرف زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دی بلکہ فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا

کراچی۔ 14 مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل نائن کوالیفائر،ملتان سلطانز نے 147 رنز کا ہدف9 گیندوں حاصل کرکے نہ صرف زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دی بلکہ فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ملتان سلطانز کے اوپنرز یاسر خان اور کپتان محمد رضوان کی اوپننگ وکٹ کی شراکت میں بنے والے 61 رنز اور یاسر کی 30 گیندوں پر نصف سینچری نے اپنی ٹیم کو پی ایس ایل …

کراچی۔ 14 مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل نائن کوالیفائر،ملتان سلطانز نے 147 رنز کا ہدف9 گیندوں حاصل کرکے نہ صرف زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دی بلکہ فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ملتان سلطانز کے اوپنرز یاسر خان اور کپتان محمد رضوان کی اوپننگ وکٹ کی شراکت میں بنے والے 61 رنز اور یاسر کی 30 گیندوں پر نصف سینچری نے اپنی ٹیم کو پی ایس ایل سیزن نائن کے فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیاجبکہ سلطانز کے بالرز نے بھی بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک پہنچنے میں اپنا حصہ ڈالا،

اسامہ میر کو 16 رنز کے عوض2 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا،147 رنز کا ہدف سلطانز نے 9 گیندوں قبل حاصل کیا،انہوں نے 3 وکٹ کے نقصان پر147رنزبنائے۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں جمعرات کی شب ملتان سلطانز اور پشاورزلمی کے درمیان کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے 147 رنز کا ہدف 9 گیندوں پر حاصل کرکے نہ صرف زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دی بلکہ فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔یاسرخان نے37 گیندوں پر ایک چھکااور7 چوکوں کی مدد سے 54 رنزبنائے اور وہ مہران ممتاز کی گیند پر کوڈ اینڈ بولڈ ہوئے۔رضوان نے 21 گیندوں پر 15 بنائے جبکہ جانسن چارلس11رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

عثمان خان نے 28 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 36 رنزبنائے جبکہ افتخار احمد 8 گیندوں پرایک چھکا اور 3 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔زلمی کے بالرزمہران ممتاز، عامرجمال اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کوٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میچ جیتنے کے لئے 147رنز کا ہدف دیا تھا، انہوں نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 146رنزبنائے تھے۔میچ کی ابتدائی پانچویں گیند پر اوپنر صائم ایوب کے آئوٹ ہونے کے بعد کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد حارث کے درمیان دوسری وکٹ کے لئے 47رنز کی پارٹنرشپ بنی اور مجموعی اسکور51 رنزپر پہنچ گیا تاہم اس موقع پر محمد حارث 14گیندوں پر4چوکوں کی مدد سے 22رنز بناکر محمد علی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

جس کے فوری بعد حسیب اللہ خان نے صرف 7 رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔ بابراعظم اور ٹام کوہلر کیڈمور کے مابین چوتھی وکٹ کی شراکت میں 44 رنز بنے اور مجموعی اسکور101 رنز تک پہنچا دیا لیکن اس موقع پر بابراعظم 42 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بناکر جورڈن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔جس کے بعد پانچویں وکٹ 109، چھٹی وکٹ 130، ساتویں وکٹ 131 رنز پر گر گئی۔ٹام کوہلر کیڈمور24، روومین پاول12 اورعامرجمال ایک رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

زلمی نے آخری 10 گیندوں پر 15 رنز کا اضافہ کیا۔پال والٹراور لیوک ووڈ14-14 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔سلطانز کے کرس جورڈن اور اسامہ میر نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ڈیوڈ ولی، محمد علی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔