اسلام آبادپولیس میں تین سینئر افسران کے تقرر و تبادلے

اسلام آبادپولیس میں تین سینئر افسران کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس میں تین سینئر افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جن پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر، ٹریننگ اینڈ ڈسپلن محمد عتیق طاہر اپنے موجودہ عہدے پر برقرار رہیں گے اور آئندہ احکامات تک اضافی طور پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔

کیپٹن (ر) حمزہ ہمایون ،جو تقرری کے منتظر تھے، کو ایس ایس پی آپریشنز، سیف سٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہیں اضافی طور پر ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر اینڈ ٹریننگ کا چارج بھی سونپا گیا ہے۔ ان کی تقرری کے بعد سی ٹی او کائنات اظہر خان اور محمد عتیق طاہر سے ان کے اضافی چارج واپس لے لیے گئے ہیں۔دریں اثنا محمد شعیب مسعود کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات کیا گیا ہےجبکہ سید عنایت علی شاہ کو اس اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمدشعیب مسعود کو ایس پی رورل ڈویژن کا نگران (Look-after) چارج بھی دیا گیا ہے جو فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) ذیشان علی کی خصوصی ڈیوٹی سے واپسی تک برقرار رہے گا۔