تھانہ روات پولیس کی کارروائی ،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

تھانہ روات پولیس کی کارروائی ،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی۔5جولائی (اے پی پی):تھانہ روات پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 7 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار گینگ کا سرغنہ قبل ازیں ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے اور ریکارڈ یافتہ ملزم ہے۔

ایس پی صدر انعم شیر نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔