وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری سے اظہار تعزیت

109

کوئٹہ۔27دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کی رہائش گاہ گئے۔ صوبائی وزراءمیر ضیاءاللہ لانگو اور نور محمد دمڑ بھی وزیر اعلیٰ جام کمال خان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلی اور صوبائی وزراءنے نواب ثناءاللہ زہری سے انکی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔