کوئٹہ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی ۔ جمعرات کے روز ہونے والی ملاقات میں چیمبر آف کامرس کے وفد نے بارڈر ٹریڈ سے متعلق درپیش مسائل سے متعلق وزیر اعلیٰ کو آگاہی دی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تاجر برادری کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو درپیش مسائل حل اور وفاق سے متعلق امور کے حل کیلئے متعلقہ محکموں سے رابطہ کریں گے۔
وزیر اعلٰی نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کی تیزی سے نجی شعبے میں لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔