کوئٹہ۔ 17 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عاشورہ محرم کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سینٹرل کنٹرول روم کوئٹہ کا دورہ کیا ۔ کمانڈر 12 کور ، وزیرداخلہ بلوچستان ، آئی جی پولیس اور آئی جی ایف سی بھی وزیراعلیٰ کے ساتھ تھے ۔ وزیر اعلیٰ کو ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونی کیشن مرکز میں حکام نے سیکورٹی معاملات پر بریف کیا ۔
ان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے کی جارہی ہے ۔ بریفینگ میں صوبے کے دیگر علاقوں میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔