کوئٹہ۔ 06 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کے ساتھ کارروائی کی اور علاقے میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنایا، بلوچستان میں امن و قانون کی بالادستی برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ نے عوام …
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 06 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کے ساتھ کارروائی کی اور علاقے میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنایا، بلوچستان میں امن و قانون کی بالادستی برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ نے عوام اور سیکیورٹی فورسز کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ صوبے میں امن اور استحکام کی جدوجہد جاری رہے گی۔








