وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی بیٹ رپورٹر ز سے الوداعی ملاقات

130
Mohsin Naqvi

لاہور۔24فروری (اے پی پی):نگران وزیر اعلی ٰپنجاب محسن نقوی نے ہفتہ کے روز بیٹ رپورٹر ز سے الوداعی ملاقات کی۔بیٹ رپورٹرز نے وزیراعلی کی خدمات کو سراہا۔بیٹ رپورٹرز نے روڈاہاؤسنگ سکیم پروزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلی نے کہاکہ مریم نواز شریف کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔مجھے یقین ہے مریم نواز شریف بطور وزیراعلی مجھ سے بہتر پرفارم کریں گی۔نگران حکومت کا کسی بھی سیاسی حکومت سے موازنہ درست امر نہیں۔تجاوزات کے خاتمے اور ایجوکیشن سیکٹر کے لئے کچھ نہ کرنے کا افسوس رہے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ریگولر کے علاوہ 900ارب روپے کاسرپلس بجٹ چھوڑ کر جارہے ہیں۔پنجاب میں کئی سال سے واجب الاادا گندم خریداری کا 600ارب روپے کا قرض اتار کرجارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 104سے زائد ہسپتال اور 130سے زائد روڈز کی تعمیرومرمت اور اپ گریڈیشن کی۔وزارت اعلی ٰکے بعد میڈیا کمیونٹی میں واپس آنا ہے۔میڈیا کے دوستوں کے لئے بہت کچھ کرنے کی خواہش تھی۔انہوں نے کہا کہ میری ٹیم نے بھرپور ہمت اور حوصلے سے دن رات محنت کرکے ہدف حاصل کئے۔

رپورٹرز نے وزیراعلی ٰکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے بحیثیت وزیراعلی ٰدن رات کام کرکے صحافیوں کا سربلند کیا۔محسن نقوی اور عامر میر نے صحافیوں کو حقوق دلانے کے لئے بھرپور کاوشیں کیں۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، سیکرٹری اطلاعات دانیال سلیم گیلانی، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے۔