وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ اوزون کی تہہ سورج کی خطرناک شعاعوں کے خلاف قدرتی ڈھال کا کام کرتی ہے۔ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچائو کیلئے اوزون کے تحفظ کے اقدامات ضروری ہیں۔اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام

مزید خبریں
لاہور۔16ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ اوزون کی تہہ سورج کی خطرناک شعاعوں کے خلاف قدرتی ڈھال کا کام کرتی ہے۔ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچائو کیلئے اوزون کے تحفظ کے اقدامات ضروری ہیں۔اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ ماحولیاتی تحفظ ہماری ذمہ داری ہی نہیں عبادت بھی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ پہلی مرتبہ پنجاب میں گرین فیوچر کے لئے جامع ماحولیاتی پالیسی نافذ کی گئی۔پنجاب حکومت کلین اینڈ گرین پنجاب کے وژن پر عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ شجرکاری، سموگ کا خاتمہ اور گرین انرجی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
پنجاب میں50 ہزار ایکڑ اراضی پر شجر کاری کی گئی جس میں 5 کروڑ درخت لگائے گئے۔کلین انرجی ویژن کے تحت ہر ضلع اور تحصیل تک گرین الیکٹرو بس سروس چلا رہے ہیں۔پنجاب میں طلبہ،خواتین اور عوام کو بھی الیکٹرک بائیک دی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ گرین ٹیکسی سے ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کے لئے اڑھائی سال میں اتنا کام ہوا جتناکئی دہائیوں میں نہیں ہوسکا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب سرسبز و شاداب مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے محفوظ ماحولیاتی مستقبل کا سفر اب نہیں رکے گا۔ وزیراعلی ٰمریم نواز شریف نے اپیل کی کہ عوام بالخصوص نوجوان ماحول دوست طرز معاشرت اپنا کر اوزون کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کریں۔








