راولپنڈی ۔ 5 اگست (اے پی پی) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی سہولت کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کے نرخنامے جاری کر دیئے ہیں اور صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں میں خریداری کے دوران اشیاء خوردو نوش کی قیمت ضرور چیک کریں اور کسی بھی …
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پرعوام الناس کی سہولت کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کے نرخنامے جاری

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 5 اگست (اے پی پی) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی سہولت کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کے نرخنامے جاری کر دیئے ہیں اور صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں میں خریداری کے دوران اشیاء خوردو نوش کی قیمت ضرور چیک کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 0800-02345 پر رابطہ کریں یا ایپ "Qeemat Punjab” پر شکایت درج کریں تاکہ منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جا سکے، بدھ کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نرخنامہ کے مطابق شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں آلو 40 سے 68، پیاز32 سے 44، ٹماٹر 44 سے 55، لہسن دیسی 232، لہسن چائنہ 160، ادرک چائنہ 500، لیموں دیسی280 ، شملہ مرچ 85، بند گوبی 90، گھیاکدو 30، بینگن 60، بھنڈی 38، کھیرا 44، ٹینڈہ ولائتی54، سبز توری 44 اور کریلا18 روپے فی کلو دستیاب ہے، نرخ نامہ کے مطابق پھلوں میں سیب کی قیمت 100 سے 120، کیلا 50 سے 100، گرما 60، کھجور پاکستانی اول 155، آڑو 80 سے 140، آم سندھٹری 120 سے 140، خوبانی موٹی 160، آم چونسہ نواب پوری 130، آم چونسہ سفید 170، آم چونسہ کالا 80 اور آم فجری کی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈہ شیور126 روپے درجن اور مرغی گوشت 196 روپے کلو میں دستیاب ہے۔








