13.8 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز زندگی کے ہر شعبہ کی بہتری کیلئے...

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز زندگی کے ہر شعبہ کی بہتری کیلئے خصوصی اقدامات بروئے کار لا رہی ہیں، بریگیڈئیر (ر)بابر علاؤالدین

- Advertisement -

بہاولپور۔ 25 فروری (اے پی پی):چیئر پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر (ر)بابر علاؤالدین نے صادق پبلک سکول کا دورہ کیا۔پرنسپل ڈیوڈ ڈاؤڈلز نے ان کا استقبال کیا۔انہوں نے سکول ہال میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن میجر(ر) نوید اسلم،فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات موجود تھے۔

بریگیڈئیر (ر)بابر علاؤالدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان طبقہ مثبت اور تعمیری سوچ کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے، نوجوان نسل سوسائٹی کا حصہ بنے اور اپنے تجربات سے ملک و قوم کی خدمت کرے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف زندگی کے ہر شعبہ کی بہتری کیلئے خصوصی اقدامات بروئے کار لا رہی ہیں، ذہین طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ،سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام، بیرون ملک تعلیم کے لئے سکالر شپ، انٹرن شپ سکیم سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، نوجوان نسل اس سے استفادہ کریں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا وژن ہے کہ یوتھ میں انوسمنٹ کی جائے تاکہ مستقبل میں ملک ترقی یافتہ ہوسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566303

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں