راولپنڈی۔ 29 نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کا دورہ کیا۔ انہیں صدر ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی عثمان شوکت اور گروپ لیڈر سہیل الطاف نے انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انڈسٹری اور صنعتکاروں کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے صنعت کاروں کے مطالبے پر رنگ روڈ …
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صنعت کاری کے عمل کو تیز کیا گیا ہے،چوہدری شافع حسین

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 29 نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کا دورہ کیا۔ انہیں صدر ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی عثمان شوکت اور گروپ لیڈر سہیل الطاف نے انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انڈسٹری اور صنعتکاروں کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے صنعت کاروں کے مطالبے پر رنگ روڈ راولپنڈی کے نزدیک نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعت کار معیشت کے فروغ میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صنعت کاری کے عمل کو تیز کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری کے بڑے پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔انڈسٹری کی ضرورت اور صنعتکاروں کے مطالبے پر پنجاب میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹس بن رہی ہیں۔ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ میں پہلی بار صنعتی یونٹس لگ رہے ہیں، قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 10نئی فیکٹریوں کی تعمیر شروع ہوچکی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بنایا گیا ہے۔
پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔صنعت کار سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں، یہ پروگرام اگلے ماہ شروع ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب جلد تمام ایوان ہائے صنعت و تجارت کے نمائندوں سے ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں حاصل کئے گئے پلاٹوں پر پالیسی کے مطابق صنعتی یونٹس نہ لگانے والوں کے پلاٹ مستقل بنیادوں پر کینسل کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر صنعتکاروں نے صنعت کاری کے عمل کو تیز کرنے کیلئے تجاویز دیں۔ چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال،ڈاکٹر محمد امجد،چوہدری عمر بشیر اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد ملاقات میں موجود تھی۔








