24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا...

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹرنری اسٹاف کیلئے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

- Advertisement -

راولپنڈی۔25اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹرنری اسٹاف کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ویٹرنری گریجویٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے جبکہ پیرا ویٹس کو 40 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک راولپنڈی ڈاکٹر ارشد لطیف کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت وہ ویٹرنری گریجویٹس اہل ہوں گے جو ایچ ای سی سے منظور شدہ ادارے سے ڈگری یافتہ ہوں، عمر 25 سال سے کم ہو، متعلقہ ضلع کا ڈومیسائل رکھتے ہوں، کسی ادارے میں ملازم نہ ہوں، سمارٹ فون رکھتے ہوں اور پی وی ایم سی کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ پیرا ویٹس کے لیے اہل ہونے کی شرط یہ ہے کہ امیدوار نے کسی تسلیم شدہ ادارے سے دو سالہ ایل ای ڈی کورس مکمل کیا ہو، زیادہ سے زیادہ عمر 20 سال ہو، متعلقہ ضلع کا ڈومیسائل رکھتا ہو، کسی ادارے میں ملازم نہ ہو اور سمارٹ فون رکھتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے لیے آن لائن اپلائی کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست مقرر کی گئی ہے۔ ڈاکٹر ارشد لطیف نے بتایا کہ تمام اہل امیدوار فوری طور پر آن لائن درخواست دے کر اس انٹرن شپ پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں