- Advertisement -
راولپنڈی ۔ 14 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے جاری کردہ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم سے مویشی پال حضرات کے لئے ایک اور سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔ اب اس سکیم کے تحت لائیوسٹاک کارڈ حاصل کرنے والے مویشی پال حضرات پنجاب بینک کی کسی بھی اے ٹی ایم مشین سے نقد رقوم بھی حاصل کر سکیں۔
اس سکیم کے شروع میں مویشی پال بھائی صرف رجسٹرڈ دکانوں سے اپنے جانوروں کے لیے کھل، ونڈا، سائیلج اور منزل مکسچر وغیرہ خرید سکتے تھے لیکن اب حکومت پنجاب نے اس کارڈ کے ذریعے سے 30 فیصد تک نقد رقوم وصول کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ یاد رہے کہ ضلع راولپنڈی میں پہلے مرحلے میں، دو سو پانچ کے قریب مویشی پال بھائی، پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سکیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572752
- Advertisement -