وزیر اعلیٰ کے پی کا بس حادثے میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے جاں بحق اور زخمی افراد کےلیے مالی امدادی کا اعلان

وزیر اعلیٰ کے پی کا بس حادثے میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے جاں بحق اور زخمی افراد کےلیے مالی امدادی کا اعلان

پشاور۔ 04 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کوئٹہ سے آنے والی مسافر بس کے حادثے میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے جاں بحق اور زخمی افراد کےلیے مالی امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی جبکہ حادثے کے ہر زخمی کو 10 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو مالی امداد کی فراہمی کےلیے ضروری کارروائی بلا تاخیر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔

مزید خبریں