وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا ضلع ہنزہ کے دورہ کے دوران مختلف تقریبات سے خطاب

گلگت ۔ 13 اپریل (اے پی پی) ہنزہ سیاحوں کا مسکن ہے‘ صفائی نصف ایمان ہے‘ سب سے زیادہ اہمیت ہمیں ماحول کی صفائی پر دینی ہے اسلئے ہماری حکومت نے تقریب 8اضلاع میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قیام عمل میں لایا ہے انشاللہ آئندہ ایک سال کے اندر باقی اضلاع میں بھی سالڈ ویسٹ کمپنی کام کریگی۔ ان خیالات کا ظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن …

گلگت ۔ 13 اپریل (اے پی پی) ہنزہ سیاحوں کا مسکن ہے‘ صفائی نصف ایمان ہے‘ سب سے زیادہ اہمیت ہمیں ماحول کی صفائی پر دینی ہے اسلئے ہماری حکومت نے تقریب 8اضلاع میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قیام عمل میں لایا ہے انشاللہ آئندہ ایک سال کے اندر باقی اضلاع میں بھی سالڈ ویسٹ کمپنی کام کریگی۔ ان خیالات کا ظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ضلع ہنزہ کے دورہ کے دوران ضلعی ہیڈ کواٹر علی آباد اور گلمت گوجال میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت کے بعد دوسری بڑی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہنزہ میں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہنزہ کے علاقہ سوست میں بھی سالڈ ویسٹ کے لئے گاڑیاں اور ملازمین فراہم کردیئے ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہنزہ گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کا چہرہ ہے۔صوبائی حکو مت اس وقت ہنزہ میں پونے تین ارب کی لاگت سے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ سالڈ ویسٹ منجمنٹ کے قیام سے علاقے کی صفائی ستھرائی کے علاوہ سینکڑوں افراد کو روز گار کے مواقع بھی ملے ہیں انشاللہ ملازمین کے لئے انشورنش پالیسی بھی متعارف کرائیں گے۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ہنزہ ششپر گلیشیر کا بھی معائینہ کیا جہاں پر ڈی سی ہنزہ ، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس گلیشیر کی موومنٹ کی وجہ سے نہ صرف بجلی کا منصوبہ متاثر ہوا ہے بلکہ علی آباد ہیڈ کواٹرکے لئے پینے اور آبپاشی کے لئے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر پینے اور آبپاشی کے لئے متبادل بندوبست کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ قدرتی آفت ہے اللہ ان سانحات سے بچائے تاہم اس کی وجہ سے جوبھی نقصان ہو گا صوبائی حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعلی نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ میں پونے تین ارب روپے کا ترقیاتی کام ہورہا ہے‘ ہنزہ میں جدید اپریشن تھیٹر کا جلد آغاز کررہے ہیں‘ آپ کے نمائندے کی غیر موجودگی میں ہم آپ کے نمائندے بن کر کام کررہے ہیں۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گلمت گوجال میں گزلز ماڈل سکول کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقعے پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ سے سب ڈویژن اور کے کے ایچ کے لینڈ کمپنسیشنکا وعدہ کیا تھا جو آج پورا ہورہا ہے ہماری حکومت نے کبھی عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کیئے۔انہوں نے اپنی تقریر میں میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کونسی حکومت ہے یا نمائندہ ہے جس نے گزشتہ تیس سالوں میں ہمارے چارسالہ دور حکومت جتنا کام کیا ہو میں چیلنچ کرتا ہوں اگر کوئی ہے تو وہ عوام کے سامنے آکر بتا دیں۔وزیر اعلی نے گلمت گوجال کیلئے جمنیزیم کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے کااعلان کیا۔تقریب سے ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعلیٰ کی ضلع ہنزہ میں خصوصی دلچسپی کی تعریف کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply