وزیر اعلی بلوچستان زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پر عمل درآمد اور پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس

85
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2025ـ26 کے بجٹ اورپی ایس ڈی پی کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس

کوئٹہ۔ 10 فروری (اے پی پی):وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پر عمل درآمد اور پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ ۔صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور بلیدی نے وزیر اعلی کو صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلی بلوچستان نے تمام ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے ٹائم لائن کا تعین کردیااور ٹائم لائن پر بروقت عمل درآمد کی سختی سے ہدایت کی اورکہاکہ رواں سال جون سے قبل 90 فیصد منصوبوں پر کام مکمل کیا جائے، محکمہ خزانہ منظور شدہ منصوبوں کے لئے بلا تاخیر فنڈز کے اجرا کو یقینی بنائے فنڈز کے اجرا میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے فنانس کے رائج الوقت قوانین کو بہتر بنایا جائے۔

وزیر اعلی بلوچستان نے فنڈز کے اجرا سے متعلق قوانین کو بہتر بنانے کے لئے کمیٹی قائم کردی اورصوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، سیکرٹری مواصلات، سیکرٹری آئی ٹی ، پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر شامل ہوں گے کمیٹی ایک ہفتے میں جامع سفارشات مرتب کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیر اعلی بلوچستان نے محکمہ صحت کی سروسز کی بہتری کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کی جائے ،نصیر آباد میں گمبٹ کی طرز پر منظور شدہ ہسپتال کی تعمیر کا جلد افتتاح کیا جائے۔اجلاس میں فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے منصوبوں سے متعلق وزیر اعلی کے استفسار پر حکام تسلی بخش جواب نہ دے سکے ، جس پر وزیراعلیٰ نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اعلی سطحی اجلاس میں بغیر تیاری کیا کرنے آئے ہیں ؟ غیر سنجیدگی باعث افسوس ہے چیف سیکرٹری بلوچستان ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کریں

، وزیر اعلی بلوچستان نے پریس کلب تربت اور پریس کلب جعفر آباد کے تمام ترقیاتی فنڈز کے فوری اجرا کا حکم دیدیا اورکہاکہ دونوں پریس کلبز رواں سال جون تک مکمل کئے جائیں بلوچستان کے بیشتر مسائل پی ایس ڈی پی بک کو درست کرکے حل کئے جاسکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ پی ایس ڈی پی کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جائے تو بیشتر مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے، پی ایس ڈی پی میں شفافیت لاکر پائیدار اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ترقیاتی منصوبے یقینی بنائیں گے بلوچستان کے عام آدمی کی بہتری کیلئے عملی کام کرنا ہے ،عام آدمی کی حکومت سے بہت سی امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں،

کابنیہ اور افسران نے عملی کام کرکے عوام کے مسائل کا ادراک کرنا ہے، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں عوام ہمارے ان اقدامات کو یاد رکھیں گے جو مفاد عامہ کے لئے ہوں گے، آئندہ بجٹ میں سو فیصد منظور شدہ اسکیموں کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا، اقلیتوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے جامع منصوبے تجویز کئے جائیں، گرین و پنک بسیں جلد روڈز پر لائی جائیں تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں ،

وزیر اعلی بلوچستان نے محکمہ مذہبی امور کے منصوبوں میں سست روی پر بھی برہمی کااظہار کیامحکمہ ترقیات و منصوبہ بندی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد عمل درآمد اور پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی ،وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، وزیر انڈسٹریز سردار کوہیار خان ڈومکی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب الدین، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات حافظ عبدالباسط، پرنسپل سیکرٹری بابر خان سمیت تمام محکموں کے سیکرٹریز شریک تھے ۔