راولپنڈی۔2جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری معطل نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔علی امین گنڈا پور کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ
پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے۔ علی امین گنڈا پور کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ عدالت میں جمع کیا جس کے بعد عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی منسوخ کر دی۔