وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کا بٹگرام سے تعلق رکھنے والے معاذ جانی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کا بٹگرام سے تعلق رکھنے والے معاذ جانی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

214
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

ایبٹ آباد۔ 17 اگست (اے پی پی):ایبٹ آباد۔ 17 اگست (اے پی پی):وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلع بٹگرام سے تعلق رکھنے والے معاذ جانی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے،سوگوار خاندان کے نام جاری اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی نے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،یاد رہے

کہ معاذ جانی پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے جس کا علاج سرکاری طور پر بیرون ملک سے کرانے کا اعلان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کیا تھا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے معاذ جانی کا فوری علاج ممکن بنانے کے لئے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے 16 جون 2024 کو وزارتِ خارجہ کو خط ارسال کیا تھا جس میں معاذ جانی کے بیرون ملک علاج کے لئے فوری سفری انتظامات کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ تاہم علاج سے قبل ہی ان کا انتقال ہوگیا۔