سکھر۔ 07 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سکھر پہنچ گئے ، منتخب نمائندوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ منگل کی صبح سکھر پہنچے ۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کے نثار کھڑو ، صوبائی وزرا شرجیل میمن، سید ناصر شاہ، سعید غنی، حاجی علی حسن ، وقار مہدی، مکیش چاولہ ان کے ہمراہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سکھر ڈویزن کے مختلف اضلاع کے منتخب نمائندوں ، پارٹی عہدے داروں اور ٹکٹ ہولڈر کے ساتھ اجلاس کرینگے، اجلاس شہر کےنجی ہال میں منعقد کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ اجلاس میں مقامی پارٹی قیادت سے بجٹ ، عوام کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تجاویز لیں گے۔