وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات

کراچی ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نشانِ امتیاز(ملٹری) نے وزیر اعلی ہاﺅس میں ملاقات کی۔ منگل کے روز وزیر اعلی ہاﺅس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر مراد علی شاہ نے ایئر چیف مارشل کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لئے نیک …

کراچی ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نشانِ امتیاز(ملٹری) نے وزیر اعلی ہاﺅس میں ملاقات کی۔ منگل کے روز وزیر اعلی ہاﺅس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر مراد علی شاہ نے ایئر چیف مارشل کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ملک کی دفاع میں پاک فضایہ کی خدمات بہت اہم ہیں۔