وزیر اعلی عثمان بزدارکی گورنر بلوچستان امان اللہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے اموراور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال

لاہور۔16 جولائی (اے پی پی )وزیر اعلی عثمان بزدارنے گورنرہاؤس بلوچستان میں گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیاـ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزداربلوچستان اورپنجاب کے عوام کو قریب لانے کیلئے قابل تحسین کردارادا کررہے ہیں اوروزیراعلیٰ عثمان بزدارکا لوگوں سے ملکر …

لاہور۔16 جولائی (اے پی پی )وزیر اعلی عثمان بزدارنے گورنرہاؤس بلوچستان میں گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیاـ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزداربلوچستان اورپنجاب کے عوام کو قریب لانے کیلئے قابل تحسین کردارادا کررہے ہیں اوروزیراعلیٰ عثمان بزدارکا لوگوں سے ملکر مسائل حل کرنے کا جذبہ قابل تقلید ہےـانہوں نے کہا کہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اورتعاون کو مزید بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے ـوزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب اوربلوچستان کے عوام ایک دوسرے سے محبت کا جذبہ رکھتے ہیں ـبلوچستان آکر بہت خوشی ہوتی ہے،ہمیشہ یہاں سے محبت ہی ملیـانہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں بلوچ بہن بھائیوں کا بھی علاج ہو گاـبلوچستان سے مریضوں کو ڈیرہ غاز ی خان منتقل کرنے کیلئے ریسکیو ایمرجنسی سروس مہیا کریں گےـدونوں صوبوں کے درمیان صنعت و تجارت کو فروغ دیا جائے گاـانہوں نے کہا کہ بلوچستان اورپنجاب کی سرحد پر انڈسٹریل زون بنانے کی تجویز کاجائزہ لے رہے ہیں ـپنجاب حکومت نے خیر سگالی کے طو رپر بلوچستان میں مختلف منصوبے شروع کئے ہیں ـ

مزید خبریں