وزیر اعلی عثمان بزدار کا دورہ بلوچستان، انتہائی مصروف دن گزارا، پارٹی عہدیداروں، گورنربلوچستان اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں

لاہور۔16 جولائی (اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے دورے کے دوران انتہائی مصروف دن گزاراـ وزیر اعلی نے کوئٹہ میں تحریک انصاف کے عہدیداروں سے ملاقات کی ـ بعد ازاں وزیر اعلی عثمان بزدار گورنر ہاؤس بلوچستان گئے اور گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے ملاقات کی ـوزیراعلیٰ نے پشین اور لورالائی کا بھی دورہ کیاـ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان …

لاہور۔16 جولائی (اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے دورے کے دوران انتہائی مصروف دن گزاراـ وزیر اعلی نے کوئٹہ میں تحریک انصاف کے عہدیداروں سے ملاقات کی ـ بعد ازاں وزیر اعلی عثمان بزدار گورنر ہاؤس بلوچستان گئے اور گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے ملاقات کی ـوزیراعلیٰ نے پشین اور لورالائی کا بھی دورہ کیاـ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان بھی پشین کے دورے کے دوران وزیر اعلی کے ہمراہ تھےـوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کوئٹہ سے پشین پہنچےـوزیر اعلی عثمان بزدارنے پشین میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کیـوزیر اعلی عثمان بزدارنے پشین میں قبائلی عمائدین سے خطاب کے دوران بلوچستان کے عوام کیلئے بڑا اعلان کیاـ عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی جانب سے تربت میں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور تفتان میں کمیونٹی سنٹر کے قیام کا اعلان کیا اور دونوں منصوبوں کے لئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کو ایک ارب روپے کا چیک دیاـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت پنجاب تربت میں 100بیڈ کا ہسپتال تعمیر کرے گی جبکہ تفتان میں زائرین کیلئے کمیونٹی سینٹربھی بنائیں گےـتربت کا ہسپتال اور تفتان کا کمیونٹی سینٹر صوبائی ہم آہنگی اورباہمی محبت کا نشان بنے گاـہم ایک ہیں اورایک رہیں گے،نفرتیں پھیلانے والے ناکام رہیں گے ـہم خالی نعرے نہیں لگاتے بلکہ عملی طور پر کام کر کے دکھاتے ہیں ـ بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے ـبلوچستان آکر کبھی اجنبیت کا احساس نہیں ہو تاـ آئندہ بھی بلوچستان آؤں گاـانہوں نے کہا کہ تربت میں ہسپتال اور تفتان میں کمیونٹی سنٹر کے منصوبے پنجاب کے عوام کی طرف سے بلوچ بہن بھائیوں کے لئے تحفہ ہیں ـ حکومت پنجاب بلوچستان کے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے متعدد پرا جیکٹ لارہی ہے ـبلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے ـوزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گاـقومی یکجہتی اور یگانگت کو فروغ دینے کے لئے ایسے دورے بے حد ضروری ہیں ـانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے وزیر اعلی جام کمال کی خدمات قابل تحسین ہےـوزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے تربت ہسپتال اورتفتان میں کمیونٹی سینٹر کیلئے فنڈز فراہم کرنے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ اقدام بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گاـ جذبہ خیر سگالی کو فروغ دینے کیلئے حکومت پنجاب کی معاونت خوش آئند ہےـعثمان بزدار کی بلوچستان آمد پر بے حد خوشی ہے،ان کے آنے سے محبتیں بڑھیں گیـصوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات قابل ستائش ہے ـہم نے مل کر عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنانی ہیں ـلوگوں کے مسائل کے حل کے لئے مزید محنت سے کام کرنا ہے ـ ایسے کام کر کے جائیں گے جو آنے والی حکومت کیلئے مثال بنےـ

مزید خبریں