لاہور۔7اگست (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز شریف نے انجمن تاجران لاہور کے پیٹرن اِنچیف عبدالرزاق ببر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جمعرات کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،مرحوم ایک کاروباری …
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا عبدالرزاق ببر کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
لاہور۔7اگست (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز شریف نے انجمن تاجران لاہور کے پیٹرن اِنچیف عبدالرزاق ببر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جمعرات کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،مرحوم ایک کاروباری مثبت سوچ رکھنے والے شریف النفس انسان تھے،
انہوں نے ہمیشہ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومتی کوششوں کو سراہا اور ان کے حقوق کیلئے سرگرم عمل رہے۔وزیر اعلی مریم نوازنے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ورثا کو یہ غم حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ،انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی ۔








