لاہور۔21اگست (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے المناک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
بدھ کے روز جاری اپنے تعزیتی بیان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ایران میں بس حادثہ میں جاں بحق پاکستانی زائرین کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اس افسوسناک خبر نے پورے ملک کو غمزدہ کر دیا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔
انہوں نے دعا کی اللہ تعالی جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔وزیر اعلی مریم نواز نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔