وزیر اعلی مریم نواز کا اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پراظہار افسوس

109

لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔اتوار کے روزجاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں تشدد اور دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی ، اس کا منہ توڑ جواب ملے گا ،عوام پوچھتے ہیں کہ یہ کیسا پرامن احتجاج ہے جس کی آ ڑ میں سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو حملے کرکے زخمی کردیا گیا ۔

مریم نواز نے کہا کہ تحریک انتشارمسلح جتھے کی شکل اختیار کر چکی ہے ،نام نہاد احتجاج کی وجہ سے لوگوں کاکاروبار متاثر اور لاکھوں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،دوسروں کو اذیت دینا اور عوام کے جان ومال پر متعین پولیس اہلکاروں پر تشدد کونسی سیاست ہے، تشدد اور دہشت گردی کا راستہ اختیار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے ۔ وزیر اعلی مریم نواز نے شہید کانسٹیبل حمید شاہ کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔