28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلی مریم نواز کا ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح...

وزیر اعلی مریم نواز کا ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

- Advertisement -

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ضلع کرم کے علاقے اوچت میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جمعرات کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے جاں بحق افرادکے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ،ان کے جسم میں دل نہیں پتھر ہوتا ہے جو بے گناہ اور معصوم لوگوںکو دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس طرح کے پر تشدد واقعات کر کے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو ں گے ،انہیں ہمیشہ شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان کے سلامتی اور سکیورٹی کے ادارے دہشت گردوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ، ان کی ہر وہ سازش جو پاکستان میں بد امنی پیداکر ے ناکام بنائیں گے ، ضلع کرم کے علاقے میں دہشت گردی کا جو واقعہ ہوا حکومت اس کی بھر پور مذمت کرتی اور لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جو بھی مسلح افراد اس میں ملوث ہیں انہیں فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔ وزیر اعلی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527880

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں