وزیر اعلی مریم نواز کا ویژن”ڈرگ فری پنجاب ” کے تحت منشیات استعمال و بیچنے والوں کیخلاف مہم تیز کردی گئی

162
وزیر اعلی پنجاب کا بورے والا میں سلنڈر پھٹنے سے کمسن بچوں اور میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پراظہارافسوس

لاہور۔7اپریل (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز کا ویژن”ڈرگ فری پنجاب ” کے تحت منشیات استعمال اور بیچنے والوں کی خلاف مہم تیز کردی گئی ۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں17 روز میں دس ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے،4713 ملزم گرفتاراور4941ایف آئی آر درج ہوئیں،انسداد منشیات مہم کے دوران3398 کلو چرس اور20کلو افیون برآمد ہوئی۔

اسی طرح ساڑھے17 کلو خطرناک ترین نشہ آئس برآمد اور42 ہزار لیٹر سے زائد شراب بھی پکڑ ی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں پولیس اور دیگر اداروں نے427 چھاپے مارے ،139 گرفتاراور173 ایف آئی آر درج ہوئیں جبکہ ایک ہی روز میں 102 کلو چرس کے علاہ آئس اور ہیروئن بھی برآمد ہوئی۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ہمارا عزم ہے ،اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔